مقبوضہ جموں و کشمیر

عوامی مجلس عمل کی طرف سے تنظیم کےسابق جنرل سیکریٹری کی غلام بٹ کو شاندار خراج عقیدت

سرینگر13مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموںوکشمیر عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے سابق جنرل سیکریٹری حاجی غلام محمد بٹ کوانکی 13ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
عوامی مجلس عمل کی قیادت خصوصا پارٹی کے گزشتہ ساڑھے تین برس سے مسلسل غیر قانونی طور پر نظر بند سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں حاجی غلام محمد بٹ کو انکی سیاسی خدمات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم رہنما نے اپنی پوری زندگی ایک عظیم نصب العین کیلئے وقف کررکھی تھی اور کئی دہائیوں تک تنظیم کے سیاسی، سماجی اور دینی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بیان میں مزیدکہا گیا کہ مرحوم رہنما کی تحریک آزادی اور تنظیم کے ساتھ اٹوٹ اور غیر متزلزل وابستگی تھی جس پر وہ تادم مرگ پوری طرح قائم رہے ۔بیان میں رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے میرواعظ عمر فاروق کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر بھی زور دیا گیا ۔بیان کے مطابق میر واعظ کی مسلسل نظر بندی نہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جوکہ بلا جواز اور ناقابل قبول ہے۔اس مرحلے پر تنظیم نے ایک بار پھر تمام سیاسی نظربندوں اور نوجوانوں کی بلا تاخیر رہائی کا مطالبہ بھی دہرایا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button