مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :عمر عبداللہ کی طرف سے تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ

سری نگر17 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع بڈگام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف جیلوں میں بند تمام کشمیریوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایک کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ جموں و کشمیر کا ایک وفد مقبوضہ علاقے میں انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ جاننے کے لیے بھارتی الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button