بھارت

بھارتی پولیس نے امرت پال سنگھ کو پناہ دینے پر ہریانہ کی ایک خاتون کو گرفتار کرلیا

نئی دلی 24 مارچ(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس نے خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کو پناہ دینے پر ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلجیت کور نامی خاتون نے وارث پنجاب دے تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ اور اس کے ساتھی پاپ پریت سنگھ کو ہریانہ کے ضلع کروکشیتر میں اپنے گھر میں پناہ دی تھی۔ سکھ رہنما امرت پال سنگھ پولیس کی طرف سے اپنے اوراپنے ساتھیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کئے جانے کے بعد سے روپوش ہے۔اس کی تلاش کی کارروائی آج ساتویں دن بھی جاری ہے ۔ گزشتہ ہفتے 50 سے زائد کاروں کے قافلے نے امرت پال سنگھ کا پیچھا کیا،تاہم وہ پنجاب پولیس کوچکما دینے میں کامیاب ہو گیا۔ خالصتان تحریک کے رہنما نے ممکنہ طور پر بھارت سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس سے قبل پنجاب پولیس نے تیجندر سنگھ گل کو گرفتار کیا تھا، جو امرت پال سنگھ کاساتھی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرسمرت سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ لدھیانہ ضلع کے علاقے کھنہ کے گائوں منگیوال کے رہائشی تیجندر سنگھ گل کو امرت پال سنگھ کی حفاظت پر مامور کیاگیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button