بھارت
غازی آباد: بی جے پی لیڈر کی پٹائی،خواتین نے کپڑے پھاڑدیے
غازی آباد27مارچ(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں خواتین نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کی پٹائی کردی اور ان کے کپڑے پھاڑ دئے۔
سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو میں خواتین کو بی جے پی اقلیتی مورچہ کے مغربی یوپی کے سابق صدر رضوان خان میر کی پٹائی کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔ویڈیو میں خواتین اور مردوں نے بی جے پی لیڈر کی پٹائی کررہے ہیں ۔لوگوں نے اس کے کپڑے پھاڑ دیئے اورتشدد سے اس کا سر سے خون بہہ رہا تھا۔ رضوان نے پولیس کی گاڑی کے قریب بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ بی جے پی لیڈر اور دوسری پارٹی کے درمیان دکان پر قبضے اور کرایہ کی وجہ سے اتوار کو جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر رضوان کو لوگوں سے چھوڑایا۔ بی جے پی لیڈر کی شکایت پر پولیس نے شالیمار گارڈن تھانے میںمقدمہ درج کر کے 4 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔