بھارت
پونے میں 21سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری
پونے: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک 21 سالہ خاتون کو اجتماعی عصمت دری کانشانہ بنایاگیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ تین افراد نے پونے شہر کے مضافاتی علاقے میں ایک خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی جبکہ اس کے مرد ساتھی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ ماہ کلکتہ کے ایک ہسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کوعصمت دری کے بعد قتل کردیاگیا، جس کے خلاف ملک بھر میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف ہڑتال اور مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی دارلحکومت نئی دلی کو "ریپ کیپٹل” کا نام دیا گیا ہے، جس سے صورتحال کی سنگینی ظاہر ہوتی ہے۔