مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس کے دو اورفوج کے ایک اہلکار کی خودکشی

suicide

 

جموں 19 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور پولیس کے دو اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک اہلکار بلال احمد نے سرینگر کے علاقے پازال پورہ شالیمار میں خود کو پھانسی لگاکرخودکشی کر لی۔ ضلع ادھم پورکی پولیس لائنز میں ایک اور پولیس اہلکار مول راج کی رہائش گاہ سے پراسرار حالت میں اس کی لاش ملی۔ ضلع رام بن کے علاقے بوم چندرکوٹ میں بھارت کے پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ سے ایک اہلکارکی لاش برآمد ہوئی جس کے جسم پر گولی کا نشان تھا۔ان واقعات سے جنوری 2007 سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد 519 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button