مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی پونچھ اور راجوری میں کارروائیاں مسلسل 10ویں روز بھی جاری


سرینگر20اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے پونچھ اور راجوری کے اضلاع میں بدھ کو مسلسل 10ویں روز بھی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔
فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر کے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا اور انہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ۔ فوجیوں نے لائوڈ اسپیکروں کے ذریعے علاقے کے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور اپنے مویشیوں کو بھی گھروں سے باہر نہ نکالنے کی ہدایت کی ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے پونچھ اور راجوری کے اضلاع میں 11اکتوبر کو تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کی تھیں ۔ جاری کارروائیوں کے دوران حملوں میں ایک جے سی او سمیت نو بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button