مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: پیپلز لیگ کے رہنما غلام قادر ہاگرو وفات پا گئے

سرینگر 15اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز لیگ کے سینر رہنما غلام قادر ہاگرو مختصر عدالت کے بعد سرینگر انتقال کر گئے ہیں۔
وہ آج رات 3 بجے سرینگر کے علاقے الاہی باغ میں واقع اپنے گھرمیں وفات گئے۔ ان کی عمر 80برس کے لگ بھگ تھی۔مرحوم کا نماز جنازہ آج صبح 10 بجے ادا کیا گیا جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر ، محمد فاروق رحمانی ، اعجاز رحمانی اور شیخ یعقوب نے غلام قادر ہاگرو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی تحریک آزادی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button