پاکستانمقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام آج پاکستان کا یوم آزادی منا رہے ہیں

FLAGS-14سرینگر14اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگ آج پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔
بھارتی فورسز کی بھاری تعداد میں تعیناتی اور ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار محبت کے لئے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور جموں خطے کے کئی مقامات پر پاکستانی پرچم لہرائے ۔ اگرچہ بھارت نے کل اپنے یوم آزادی سے پہلے علاقے کو ایک چھائونی میں تبدیل کردیا ہے ، اس کے باوجود رات کے 12بجتے ہی کشمیریوںنے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوںنے پاکستان کے استحکام کے لیے دعائیں بھی مانگیں۔ کشمیری ہر سال بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروںمیں لوگوں سے کل بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طوپر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان اور مشتاق الاسلام سمیت مزاحمتی رہنمائوں کی تصاویر والے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی اور فوجی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔پوسٹروں میں” بھارت کا یوم آزادی ہمارے لئے یوم سیاہ ہے”،” ہم آزادی چاہتے ہیں” اور” ہم بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں” جیسے نعرے درج تھے۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی اور جبری قبضے کے خلاف اپنی شدید ناراضگی کے اظہار کے لئے منگل15اگست کو یوم سیاہ منائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button