بھارت

راجستھان:پولیس کانسٹیبل کی طرف سے خاتون کی آبروریزی 

221b63c9-84f8-427a-bc58-bdfad4c53775جے پور 18اگست (کے ایم ایس)

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے ایک خاتون کو آبرو رویزی کا نشانہ بنا یا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانسٹیبل مہیش کمار گرجر نے ریاست کے ضلع دوسہ میں خاتون کی آبر وریزی کی ۔کانسٹیبل مہیش کمار گرجر30سالہ خاتون کے گھر گیا جب وہ اکیلی تھی اور مبینہ طور پر اس کی عصمت دری کی۔ خاتو ن کی طرف سے چیخ و پکار کرنے پر  پڑوسیوں نے پولیس کانسٹیبل کو پکڑ لیااور اس کی پٹائی شروع کر دی ۔سرکل آفیسر بندیکوئی ایشور سنگھ کے مطابق خاتون کی عصمت دری کرنے پر مقامی لوگوں نے پولیس کانسٹیبل کو ایک چارپائی سے باندھ کر پیٹا۔کانسٹیبل مہیش کمار کو مقامی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے طبی معائنہ کرنے کے بعد چھوڑ دیاہے۔بسوا تھانے کے ایس ایچ اوکو واقعے کے بارے میں سینئر حکام کو اطلاع نہ دینے پر معطل کر دیا گیاہے۔ مہیش کمار کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button