مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

troops pulسری نگر 21 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں نے دونوں نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پریگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فوجیوں نے گزشتہ روز اتوار سے علاقے میں آپریشن شروع کررکھا ہے ۔
دریں اثنا، بھارتی فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے ہالان کے بالائی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی بھی شروع کی۔فوجیوںنے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button