بھارت

اترپردیش :انتخابی مہم میں بی جے پی رہنما کے منہ پر سیاہی پھینک دی گئی

نئی دلی:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کیامیدوار دارا سنگھ کے منہ پر سیاہی پھینک دی گئی۔
بی جے پی رہنما دارا سنگھ اپنی مہم کیلئے اتر پردیش کے ضلع موو کے ایک قصبے میں پہنچے تھے ۔ابھی انہوں نے مہم شروع ہی تھی کہ اس دوران ایک شخص نے ان پر سیاہی پھینک دی۔بھارتی سیاستدان دارا سنگھ چوہان نے 2022 میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا لیکن انہوں نے اسمبلی کی سیٹ سے استعفی دے دیا اور اسی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔دارا سنگھ کو سماج وادی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی کی طرف سے الیکشن لڑنے پر عوام کے غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے باعث ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔تاہم اس واقعے کے بعد وہ اپنی انتخابی مہم ادھوری چھوڑ کر روانہ ہوگئے تھے جبکہ ان پر ساہی پھینکے والا شخص بھی فرار ہوگیا، پولیس کی جانب سے اس کی تلاش جاری ہے۔بی جے پی امیدوار پر حملے کے دوران سییورٹی اہلکار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، لیکن سیاہی پھینکنے والا شخص ان کی موجودگی میں فرار ہوگیا اور موقع پر موجود لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اس واقعے کا الزام سماج وادی پارٹی پر لگایا گیا ہے۔بی جے پی اور نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس نے ضمنی انتخاب میں گھوسی اسمبلی کی سیٹ پر اتحاد کیا ہے جہاں سے دارا سنگھ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ اس سے قبل انہوں نے سماج وادی پارٹی کی جانب سے الیکشن جیتا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button