مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر،سوپور قصبہ میں6رہائشی مکانات جل خاکستر ہوگئے 

house guted

 

سرینگر22اگست(کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے قصبے سوپور میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم سے کم6 رمکانات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قصبہ کے علاقے شاہ آباد میں ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کچھ ہی دیر میں  دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ لگنے سے 6مکانوں کے علاوہ لاکھوں روپے کی املاک بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔تاہم آگ لگنے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ مقامی لوگوں نے قابض حکام سے متاثرہ خاندانوں کو مالی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ علاقے میں مکانوں اور دیگر املاک کی تباہی بھارتی قابض افواج اور آر ایس ایس، بی جے پی، وی ایچ پی کے نظریات سے وابستہ ایجنٹوں کی بزدلانہ کارروائی ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کی معیشت کو کمزور کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button