او آئی سی
او آئی سی کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت
جدہ 25 اگست (کے ایم ایس)
جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ملکوں کے نمائندوں کے ایک اجلاس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس کا اہتمام او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سید فواد شیر نے کیا تھا۔ اجلاس میں یہ مطالبہ دہرایا گیا کہ بھارت5اگست2019اور اسکے بعد اٹھائے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات واپس لے اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکا سلسلہ بند کرے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ کا تنازعہ کشمیر سے متعلق پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔