مقبوضہ جموں و کشمیر
ترال میں 75 سالہ شخص کی لاش برآمد
سرینگر02 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دھان کے کھیت سے سکھ برادی کے ایک معمر شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ 75سالہ کرن سنگھ ضلع میں ترال کے علاقے کنگلورا میں اپنے دھان کے کھیت میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں اسے مردہ قرار دیدیا۔
یاد رہے کہ گرمیت سنگھ نامی ایک سکھ انجینئرمنگل کو ضلع بارہمولہ میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا تھا۔ وہ چند روز قبل لاپتہ ہوئے تھے۔