مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :یوم دفاع پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں
سرینگر 05اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں۔
سرینگر کے مختلف علاقوں میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں ۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ ” وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے، دشمن کوناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،، بہتر ہے کہ وہ اپنا مذموم ایجنڈا ترک کر کے جموں وکشمیر پر اپناغیر قانونی قبضہ ختم کر دے ”۔