بھارت

بھارت : جھارکھنڈ میں ڈاکوئوں نے جموں جانے والی ٹرین کے مسافروں کو لوٹ لیا 

looted

 

جھارکھنڈ25ستمبر(کے ایم ایس) بھارت میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کے دوران جھارکھنڈ کے ضلع لاتیہار میں ڈاکوئوں نے سمبل پور-جموں توی ایکسپریس کے مسافروں پر حملہ کیا اور ان کا سامان لوٹ لیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ایسٹ سنٹرل ریلوے کے دھنباد ڈویژن میں لاتیہار اور بارواڈیہ اسٹیشنوں کے درمیان نصف شب کے قریب پیش آیا۔ایک مسافر نے بتایا کہ تقریبا 10سے12 ڈاکو لاتیہار سٹیشن پر ٹرین میں سوار ہوئے اور چھیپاڈوہر سٹیشن کے قریب ہوائی فائرنگ کر کے مسافروں کو دھمکیاں دیں۔کئی مسافروں کو ڈاکوئوں نے مارا پیٹا۔دھنباد ڈویژن کے سینئر ڈویژنل کمرشل مینیجر امریش کمار نے میڈیا کو بتایاکہ سات مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ 13مسافروں کا سامان لوٹ لیا گیا جن میں آٹھ موبائل فون بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ڈالتون گنج اسٹیشن پہنچنے پر مسافروں نے لوٹ مار کے خلاف احتجاج کیا۔ٹرین تقریبا دو گھنٹے تک وہاں رکی رہی۔ ڈالتون گنج کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ راجیش کمار شاہ نے بتایا کہ زخمیوں کو مدینیرائی میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button