پاکستان

بھارت میں حکومتی سرپرستی میں اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، خلیل جارج

اسلام آباد :پاکستان کے نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان بھارت سے کہیں بہتر ہے کیونکہ بھارت میں مذہبی اقلیتی برادریوں پر حملے ہو رہے ہیں اور ریاست انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں براہ راست ملوث ہے۔ .

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خلیل جارج نے پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عیسائیوں، سکھوں، ہندوو¿ں اور پارسیوں سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کی تعلیمات کے مطابق آگے بڑھے گا جنہوں نے تمام مذاہب کے درمیان امن اور بھائی چارے پر زور دیا۔

انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مودی حکومت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ہراساں کرنے کے لیے ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دے رہی ہے۔خلیل جارج نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ عملی اقدامات کرے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھارتی حکومت پر دباو¿ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button