بھارت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی:طلباء کے دوگروپوں کے درمیان فائرنگ، 3طالب علم زخمی

AMUنئی دلی:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران شدید فائرنگ سے کم سے کم سے 3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیر کی شب11کے قریب کچھ طالب علم یونیورسٹی کے وی ایم ہال کے قریب بیٹھے تھے کہ ان پر طلباء کے ایک اور گروپ جس نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے فائرنگ کر دی ۔فائرنگ سے 3طلباء زخمی ہو گئے اور یونیورسٹی کیمپس میں بھگڈر مچ گئی ۔ بعدازاں زخمی ہونے والے طلباء کے گروپ کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے اور لڑائی شدت اختیار کر گئی ۔اس دوران بھی فائرنگ جاری رہی ۔ فائرنگ سے زخمی ہونے واے طلباء کو میڈیکل کالج منتقل کردیاگیا ہے۔ یونیورسٹی کے پراکٹر پروفیسر وسیم احمدکے مطابق پولیس نے ملزمان کی شناخت کیلئے کیمپس میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے تفتیش کاآغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button