مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کا عوامی مجلس عمل کے رکن کے انتقال پر اظہار تعزیت

mirwaiz under detentionسرینگر :
جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے تنظیم کے دیرینہ رکن محمد یوسف خان کے سرینگر میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے ایک بیان میں مرحوم محمد یوسف خان کی تنظیم کے تئیں خدمات اور قربانیوں کو ناقابل فراموش قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی خدمات اور صلاحیتیں عوامی مجلس عمل کیلئے وقف کر رکھی تھیں ، انکی پچاس برس سے زائد عرصے تک تنظیم کے ساتھ وابسگتی رہی اور وہ ایک طویل عرصے تک اپنے شہید قائد میر واعظ مولوی محمد فاروق کے شانہ بشانہ اسے ایک فعال تنظیم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے۔
میرواعظ نے کہا کہ محمد یوسف خان کے انتقال سے تنظیم کی صفوں میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے شاید ہی پر کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کے لیے مرحوم کی گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے مرحوم کے درجات کی بلندی او ر غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دریں اثناءمحمد یوسف خان کی نماز جنازہ میں عوامی مجلس عمل کے اراکین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں تنظیم کے ایک وفد نے مرحوم کے گھر جا کرلواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button