بھارت

مودی حکومت سچ کو چھپانے اور ڈرانے دھمکانے کیلئے مافیا کی طرح کام کرتی ہے ، کانگریس

imagesنئی دلی: انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا ہے کہ مودی حکومت سچ کو چھپانے اور ڈرانے دھمکانے کیلئے مافیا کی طرح کام کرتی ہے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جے رام رمیش نے سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس“ پر لکھا کہ مودی حکومت کا تازہ ترین شکار کمپٹرولر اینڈآڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے تین اہلکار ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران پیش کی گئی ایک رپورٹ میںسرکاری سکیموں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا پردہ فاش کیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ سی اے جی کی رپورٹ میں دوارکا ایکسپریس وے کی لاگت میں چودہ سو فیصد اضافے اور ٹینڈرنگ میںدھاندلی کا انکشاف ہوا ہے ۔ رپورٹ میں ہائی وے منصوبوں سے چھتیس سو کروڑ روپے کے غلط استعمال ، بولی لگانے کے غلط طریقہ کار اور بھارت مالا سکیم کی لاگت میںساٹھ فیصد اضافے کے بارے میںبھی بات کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانیوں کی رپورٹنگ کرنے والے سی اے جی کے تین عہدیداروکا تبادلہ مودی حکومت کی بدعنوانی کو چھپانے کے لیے کیا گیا ہے ۔ کانگریس رہنما نے تبادلوںکے احکامات فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button