مقبوضہ جموں و کشمیر

جامع مسجد سرینگر کو سیل اور میر واعظ عمر فاروق کو دوبارہ نظر بند کرنے کی مذمت

mirwaiz under detention

سرینگر 13اکتوبر( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے انتظامیہ کی طرف سے تاریخی مسجد کو ایک مرتبہ پھر سیل کر کے لوگوںکو یہاںنماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے اور میر واعظ عمر کو پھر سے گھر میں نظر بند کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف کی طرف سے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ نے آج صبح سویرے جامع مسجد کے تمام دروازے بند کردیے اور انجمن کو مطلع کیا کہ آج مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے ۔ بیان میں کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے انجمن کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو بھی ایک مرتبہ پھر گھر میں نظر بند کر کے انہیںدینی فرائص کی ادائیگی سے روک دیا۔ بیان میں کہاگیا کہ میر واعظ کو حال ہی میں چار برس سے زائد عرصے کی طویل نظر بندی کے رہا کیا گیا تھااور اب پھر انہیں نظر بند کیا گیا جو سراسر بلا جواز ہے۔
دریں اثنا رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر اردن نے میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر 2024 کے لئے دنیا بھر کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر اردن ایک غیر سرکاری اسلامی ادارہ ہے جسکاصدر دفتر دارلحکومت عمان میں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button