مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں آتشزدگی کے واقعے میں چار رہائشی مکانات کو نقصان
سرینگر04دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع سرینگر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں چار رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے پتلی پورہ میں آگ لگنے سے مکانات کو شدیدنقصان پہنچا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیاہے۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔