بھارت

کروڑوں بھارتی شہریوں کی حساس معلومات ڈارک ویب پرلیک

download (3)نئی دلی: کروڑوں بھارتی شہریوں کا ڈیٹا ڈار ک ویب پر لیک ہو گیا ہے اور ان حساس معلومات کو فروخت کیلئے پیش کیاگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 81کروڑوں بھاریوں سے متعلق حساس معلومات ڈارک ویب پر سامنے آنا ممکنہ طور پر بھارتی تاریخ میں سب سے بڑا ڈیٹا لیک اسکینڈل ہے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اس لیک پر ایک ہیکر نے توجہ دلائی ہے جس نے ڈارک ویب پر چوری شدہ معلومات کی تشہیر کی تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ معلومات انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ذریعے کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران جمع کیے گئے اعداد و شمار سے آئی ہے۔بھارتی شہریوں کی چوری کی گئی معلومات میں پاسپورٹ اور آدھار کارڈ کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ لاکھوں بھارتی شہریوں کے نام، فون نمبرز اور گھر کے پتے بھی شامل ہیں۔ہیکر کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ ڈیٹا انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے کورونا وبا کے دوران ٹیسٹوں کیلئے اکھٹے کی گئی معلومات سے حاصل کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کی خلاف ورزی کی ابتدائی دریافت سائبر سکیورٹی اور انٹیلی جنس میں مہارت رکھنے والی امریکی ایجنسی ری سیکوریٹی نے کی تھی۔سکیورٹی ماہرین کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا میں ایک لاکھ فائلیں موجودتھیں جن میں بھارتی شہریوں کی ذاتی تفصیلات شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button