مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ عمر فاروق کابہوری کدل سرینگر کی مسجدمیں آتشزنی پراظہار افسوس

mirwaiz umar farooqسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورعوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر کے علاقے بہوری کدل میں واقع بازار مسجد میں آتشزنی کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
میرواعظ کی ہدایت پر تنظیم کے ایک وفد نے بہوری کدل جاکر مسجد انتظامیہ سے اظہاریکجہتی کیا۔اس دوران تنظیم نے آبی گزر سرینگر سے تعلق رکھنے والے سرکردہ سیاسی اورسماجی کارکن محمد ابراہیم قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ عوامی مجلس عمل نے مرحوم کے لئے بلند درجات کی دعا بھی کی۔تنظیم نے عوامی مجلس عمل سے وابستہ گندرپورہ صفاکدل کے محمد یاسین نقاش کی وفات پربھی افسوس اورسوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔میرواعظ کی ہدایت پر تنظیم کے ایک وفد نے آبی گزر اور گندرپورہ جاکر مرحومین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے لئے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button