بھارت

اتر پردیش: ہندو توا ارکان نے مسلمان رکن اسمبلی کے دورے کے بعد مندر کو گنگا کے پانی سے صاف کیا

Saiyada-Khatoon-mla-indian-muslimلکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو توا تنظیموں کے ارکان نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان رکن اسمبلی کے دورہ کے بعد مندر کے احاطے میں گنگاجل ( دریائے گنگا کا نام نہاد مقدس پانی) چھڑک دیا تاکہ اسے پاک کیا جاسکے۔
رکن اسمبلی سیدہ خاتون نے ایک رسم میں شرکت کی دعوت دیے جانے پر بلوا میں مندر کا دورہ کیا تھا۔ ہندو توا تنظیموں کے لوگ مسلمان رکن اسمبلی کے مندر کے دورے کے حق میں نہیں تھے ۔ انہوں نے سیدہ خاتون کے مندر سے جانے کے بعد مندر کو دریائے گنگا کے پانی سے صاف کیا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سیدہ خاتون نے ہندا توا ارکان کے اس اقدام پر اپنے رد عمل میں کہا کہ وہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کا دورہ کرتی رہیں گی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button