بھارت
کرناٹک:48سکولوں کو بم دھماکوں سے اڑانے کی دھمکی
بنگلورو :بھارتی ریاست کرناٹک میں 48پرائیویٹ سکولوں کو بم دھماکوں کے ذریعے اڑانے کی دھمکی دی گئی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاستی دارلحکومت بنگلورو کے سکولوں کو یہ دھمکی جمعہ کو ایک ای میل کے ذریعے دی گئی جس کے بعد سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ تمام 48سکولوںکو بیک وقت ای میل موصول ہوئی جس میں دعوی ٰ کیاگیا تھا کہ سکولوں کے اندر بم نصب کیے گئے ہیں۔پولیس نے سکولوں سے طلباءاور عملے کو نکال کر تلاشی آپریشن کیا ۔ والدین تک خبر پہنچی تو وہ فوراً اپنے بچوں کو لینے پہنچنے اور سکولوں کے باہر افراتفری پھیل گئی۔
پولیس نے بعد ازاں ایک بیان میں ای میل کو محض ایک افواہ قرار دیااور کہا کہ ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔