مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ : 3کشمیریوں کے دوران حراست قتل کی شدیدمذمت

poonch killing

سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے اکائیوں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور تحریک مزاحمت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں3 شہریوں کے دوران حراست قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس واقعے کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ تینوں شہریوں کو فوجی کیمپ میں غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہریوں پر وحشیانہ تشدد کے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوزبھارتی قابض فورسز کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے غیر انسانی سلوک کا واضح ثبوت ہیں۔
ادھرغیر قانونی طورپر نظربند تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے سرینگر سینٹرل جیل سے جاری ایک پیغام میں تین کشمیری شہریوں کے دوران حراست قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو 1947سے کشمیر ی عوام پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ بھارتی مظالم کی بدترین مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام دکھ کی اس گھڑی میں پیر پنجال میں اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button