بھارت

بی جے پی حکومت رام مندر کے افتتاح کو اپنے سیاسی مقصد کیلئے استعمال کر رہی ہے۔آئی یو ایم ایل

ram mander

ملا پورم : انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کی تقریب کو اپنے سیاسی مقصد کی خاطر استعمال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین یونین مسلم لیگ کے سربراہ صادق علی شیہاب نے پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکولر جماعتوں کو چاہیے کہ وہ بی جے پی کی سازشوں اور چالوں کی سمجھیں ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی مندر کے افتتاح کو آنے والے لوگ سبھا انتخابات کیلئے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے اور زعفرانی جماعت اس تقریب میں شرکت کرنے والوں اور نہ کرنے والوں کے درمیان تفریق کرتے ہوئے اس معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔
صادق علی شیہاب نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ ہندوﺅں کے عقیدے اور عبادت کی آزادی کا احترام کرتی ہے لیکن رام مندر کے افتتاح کو سیاسی طور استعال کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button