مقبوضہ جموں و کشمیر

عوامی مجلس عمل کا محمد شفیع بابااورتنظیم سے وابستہ دیگر افراد کے انتقال پر اظہار تعزیت

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم اور میرواعظ خاندان سے وابستہ عمر کالونی لال بازار سرینگرکے محمد شفیع بابا ، سازگری پورہ حول سرینگر کے غلام قادر شیخ اورپاندن نوہٹہ سرینگر کے عبدالرحیم بٹ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی ہدایت پر ایک وفد مرحومین کے گھر گیا اورمیرواعظ کی جانب سے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہارکیا۔ وفد نے اللہ تبارک و تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحومین کی مغفرت فرما کر انہیںجنت الفردوس میں اعلیٰ مقامات سے نوازے اور لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button