مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کے قتل عام کا مقصد ان کے حق خود ارادیت کے مطالبے کو دبانا ہے

Kashmir (2)

سرینگر: انسٹی ٹیوٹ آف ڈاکیومینٹیشن سینٹر(آئی ڈی سی )نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوںکے قتل عام حق خودارادیت کے سیاسی مطالبے کو دبانے کی بھارت کی گہری سازش کا حصہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آئی ڈی سی کے سربراہ پروفیسر فرحان علی نے سرینگر میں کہا کہ جنوری مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل عام کے واقعات کا مہینہ ہے کیونکہ بھارتی فوجیوں نے 1989سے اس مہینے میں بڑے پیمانے پر قتل عام کئے۔انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی منفی، معاندانہ اور رجعت پسندانہ پالیسیوں سے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کے ظلم و ستم کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button