مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: مودی حکومت نے مزید جائیدادیں ضبط کر لیں

JK-Police-attach-propertyسرینگر:
نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مزید کئی شہریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں فاروق احمد ڈار کی چار دکانیں ضبط کر لیں۔
پولیس نے ضلع کولگام میں ایک بشیر احمد کھانڈے نامی شہری کا دو منزلہ رہائشی مکان اور مویشی خانہ ضبط کر لیا۔
بھارتی حکام کشمیریوں کو معاشی طور پر معذور کرنے اور انہیں جاری تحریک آزادی کی حمایت ترک کرنے پر مجبور کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں اب تک سینکڑوں املاک ضبط کرچکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button