مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ :بھارتی پولیس نے ایک کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع بارہمولہ میںایک کشمیری کی جائیداد ضبط کرلی ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ضلع کے علاقے یاری پورہ پلہالن میںمشتاق احمد بٹ نامی کشمیری کا یک منزلہ مکان اور چار دکانیں ضبط کر لیں۔ضبط کی جانے والی جائیدادکی مالیت29لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموںوکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوںکے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی اور مسماری کا مسلسلہ تیز کر دیاہے ۔ جائیدادوںکی ضبطی کا مقصد کشمیریوںکو معاشی طورپرکمزور کرنا اور ضبط شدہ جائیدادیںغیر کشمیری بھارتی ہندئوںکو دیکر علاقے میںآبادیاتی تبدیلی کے مذموم منصوبے کو آگے بڑھاناہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button