مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے راجوری میں ایک نوجوان کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا

arest123

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل راجوری میں نظر بند کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا۔ گرفتارنوجوان کی شناخت محمد اعظم کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے قلعہ درہال کا رہائشی ہے۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار نوجوان علاقے میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button