مقبوضہ جموں و کشمیر

پہلگام واقعے کے بعد اب تک75کشمیریوں پر کالا قانون”پی ایس اے“لاگو

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے پہلگام واقعے کے بعد اب تک کم از کم 75 کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) لاگو کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز اہلکاروں نے 22اپریل کو پیش آنے والے پہہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ علاقے میں مسلسل محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کے دوران اب تک 25سو سے زائد افراد کو گرفتار جبکہ تقریباً تین درجن گھروں کو مسمار کیا ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے 75 پر پی ایس اے لاگو کیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت بغیر مقدمہ چلائے کسی کو کم از کم دو برس تک قید میں رکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی فورسز کی طرف سے بانڈی پورہ، کپواڑہ، بارہمولہ، گاندربل، بڈگام، شوپیاں، کولگام، اسلام آباد، پلوامہ، کشتواڑ، ڈوڈہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںکا سلسلہ جاری ہے۔۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button