مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ : سرک حادثے میں ایک شخص جانبحق
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلعبارہمولہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص جان بحق ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق حادثہ چندوسہ کے قریب پیش آیا ۔ بارہ مولہ کے علاقے قاضی ہمام کا رہائشی اشفاق احمد اپنی گاڑی میں معروف سیاحتی مقام گلمرگ سے واپس گھر لوٹ رہا تھا کہ چندوسہ کے قریب گاڑی سڑک سے پھسل کر ندی میں جاگری۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ انہیں نالے سے نکال کر قریب طبی مرکز منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔






