مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام میں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

kulgam protestسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کولگام کے علاقے اگرو زاہی پورہ کے رہائشیوں نے بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے بتایاکہ ماہانہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے باوجودانہیں ہر روز محض چند منٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کٹوتیوں کے باوجود انہیں مسلسل بل موصول ہوتے ہیں۔ احتجاج کرنے والے ایک شخص نے بتایاکہ ہم اعلانیہ بجلی کٹوتی توسمجھ سکتے ہیں، لیکن ہمیں مسلسل دو گھنٹے تک بھی بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔ ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ جب بچوں کے امتحانات سر پر ہیں، طلبا ء کو بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنی پڑھائی میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بچے موم بتی کی روشنی میں پڑھ رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button