APHC-AJK

محمود ساغر کی طرف سے نریندرمودی کے جموں کے دورے کی شدید مذمت

download (3)اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آئندہ انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کی ایک سیاسی چال قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں نریندر مودی کے دورہ جموں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دورے کا مقصد مقبوضہ علاقے کی صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کوگمراہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی مقبوضہ علاقے میں ہندوتوا نظریے کو آگے بڑھانے جموں کا دورہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی میں نریندر مودی کے کردار اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں ان کی حکومت کی سامراجی پالیسیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2019میں دفعہ 370کی منسوخی سمیت نریندر مودی کے غیر قانونی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہیں ،جن کا مقصد جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدل کرنا ہے ۔محمود ساغر نے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی فوری ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ جب تک کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا اس وقت تک جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے مبصرین اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کی حقیقی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جموںوکشمیر تک رسائی فراہم کرے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button