APHC-AJK

او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیرکے مجوزہ اجلاس میں امور کشمیرپر تبادلہ خیال ہوگا

اسلام آباد: یونائیٹڈ مشن پاکستان کی جانب سے ستمبر 2026میں امریکہ میں او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور مسئلہ جموں و کشمیر سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں مشن نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئررہنما شمیم شال کو اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔ شمیم شال اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، کشمیری عوام کو درپیش مشکلات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے حوالے سے بریفنگ دیںگی۔اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے، کشمیری عوام کے جائز حقوق اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر جاری سفارتی کوششوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button