آزاد کشمیر

اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

PM AJK-1 مظفرآباد :آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں مستقل امن کے لیے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چودھری انوار الحق نے ایک بیان میں کہا کہ اعلیٰ عالمی ادارے کو کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموںوکشمیر کے حالیہ دورے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس طرح کے دوروں سے عالمی برادری کو ہرگز گمراہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ خطے میں بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کا نوٹس لے۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر متنازعہ علاقے کی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔چودھری انوارالحق نے کہا کہ حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی جاری جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے لہذا دنیا کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو بھر پور حمایت کرے۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کا اپنا ایک اہم مقصد حاصل کر لیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button