کشمیری تارکین وطن
واشنگٹن :سینئر کشمیری رہنماء غلام نبی فائی آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے
واشنگٹن:واشنگٹن میں مقیم سینئر کشمیر ی رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی کل جماعتی حریت کانفرنس اور آزاد جموں و کشمیرکی قیادت سے ملاقاتوں کیلئے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل اور ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ہیں۔وہ لندن میں قائم ‘جسٹس فائونڈیشن’ اور لیسٹر برطانیہ میں قائم ‘انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر اسٹڈیز’ کے بانی چیئرمین بھی ہیں۔دورے کے دوران وہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کی قیادت کے علاوہ آزاد جموںوکشمیر کے صدر اور وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔