مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے جموں میں دو افراد گرفتار کر لیے

arest123جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں خطے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بشنہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا ۔ گرفتارنوجوانوں کی شناخت راہول دیو اور رویندر کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے راجوری، ریاسی، بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتارکیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button