بھارت

بھارت : ٹرین میں سفر کے دوران ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان تاجر کونیم برہنہ کیا،بال اور داڑھی منڈوادی 

beaten_dilt

جے پور:بھارت میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست راجستھان میں ہندوانتہاپسندوں نے کپڑے کے ایک مسلمان تاجر ندیم ملک کو نیم برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے سرکے بال اور داڑھی منڈوادی ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب27سالہ ندیم ملک ممبئی سے اترپردیش کے ضلع بلند شہر جارہے تھے ۔ممبئی کے علاقے ملاڈ سے تعلق رکھنے والے ندیم ملک کے ساتھ پیش آنے والایہ واقعہ ان کے خاندان کی جانب سے واٹس ایپ پر ویڈیو شیئر کرنے کے بعد سامنے آیا۔یہ واقعہ راجستھان میں بھرت پور اور کوٹا کے درمیان پیش آیا۔یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس طرح کے متعدد واقعات ماضی میں وقتا فوقتا رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔جنوری 2023میں ہندو انتہاپسندوں نے مراد آباد شہر کے ایک 45سالہ ایلومینیم تاجر محمد عاصم حسین کو یوپی میں چلتی ٹرین میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، ان کی داڑھی کھینچی اور جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ گزشتہ سال جولائی میں جے پور-ممبئی سنٹرل سپر فاسٹ ایکسپریس میں ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF)کے ایک اہلکار نے پہلے اپنے سینئرافسر اور پھر ٹرین میں سوار تین مسلمان مسافروں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button