آزاد کشمیر

مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں ، صدر آزاد کشمیر 

pres

اسلام آباد :آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدرسردار عتیق احمد خان ملاقات میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور مودی حکومت نے لوک سبھا انتخابات جیتنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے ۔ان حالات میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی قیادت کو اندرون و بیرون ملک مودی کی ریشہ دوانیوں کے خلاف بھرپور انداز میں متحد ہو کر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے کیونکہ بھارت اپنی احمقانہ پالیسیوں کی وجہ سے خود ہی دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری بدترین مظالم کے علاوہ آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button