مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : پی ڈی پی کا بی جے پی حکومت کے کشمیرمخالف ہتھکنڈوں کے خلاف احتجاج

Srinagar-PDP-protestسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت کے کشمیر مخالف ہتھکنڈوں کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ڈی پی کے درجنوں کارکن شہر کے ریذیڈنسی روڈ پر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر پر جمع ہوئے اور بی جے پی اور بھارتی الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرے کی قیادت پی ڈی پی کے سینئر رہنما نعیم احمد کر رہے تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا بلکہ یہ کشمیریوں کو اپنے وطن سے بے دخل اور حق رائے دہی سے محروم کرنے کا آغاز تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے اسکا آئین ، خود مختاری اور حقوق سمیت سب کچھ چھین لیا گیا ہے ۔
نعیم اختر نے کہا کہ بھارتی الیکشن کمیش جے پی کا آلہ کار بن چکا ہے۔ بھارتی پویس نے اس موقع پر مظاہرے کے شرکاءکو سڑک پر مارچ کرنے سے روک دیا.

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button