مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: انجمن نصرة الاسلام کے زیر اہتمام عازمین جج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا

KMS Bannerسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن نصرة الاسلام کے زیر اہتمام رواں برس بھی عازمین حج کیلئے ا یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک روز تربیتی پروگرام سرینگر کے علاقے راجوری کدل کے اسلامیہ ہائیر سیکنڈریہ سکول کے مرکزی آڈیٹوریم میں 4 مئی بروز ہفتہ دن ساڑھے دس بجے ہوگا۔ پروگرام میں مشہور عالم دین مفتی نذیر احمد قاسمی سمیت وادی کشمیر کے کئی سرکردہ علماءزائرین حرمین شریفین کو مناسک و فرائض حج کے سلسلے میں ضروری معلومات اور عملی تربیت فراہم کریں گے۔
عازمین جج کو اس موقع پر آڈیوز اور ویڈیوز کے ذریعے بھی سفر جج کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ تنظیم نے عازمین سے اس معلوماتی پروگرام میں مقررہ دن وقت پر شرکت کی استدعا کی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button