مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، فاروق عبداللہ

images (13)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر فاروق عبداللہ نے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی سازشوں سے ہوشیار رہیں اور مقبوضہ علاقے میں موجود اسکے گماشتوں کو مسترد کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع اسلام آباد کے علاقے شانگوس میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگا رہی ہے ، کشمیری افسروںکو نظر انداز کر کے غیر کشمیری نوکر شاہی کو مسلط کر رہی ہے جو کشمیریوںکو درپیش مسائل سے ناواقف ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی نے ہزاروں ،لاکھوں لوگوں کو نوکری دینے کے وعدے کیے تھے جو سراب ثاہت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی کٹھ پتلیوں کے ذریعہ ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے لہذا مقبوضہ علاقے کے تمام خطوںکے لوگوں کو ان سازشوں سے چوکنا رہنا ہوگا اور بی جے پی کے چھپے اتحادیوں کو مسترد کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی کٹھ پتلیوں کو شکست دینا لازمی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button