مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا
سرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشتاق احمد لون نامی نوجوان کو بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے ضلع کے علاقے لون ہری میں تلاشی اور محاصرے کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیاہے۔اس سے قبل کپواڑہ کے علاقے ٹنگ ڈار میں بھارتی فوجیوں نے آج ایک جعلی مقابلے میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں لوک سبھا انتخابات کے حفاظتی اقدامات کے نام پر چھاپوںاور تلاشی کی کارروائیوں کاسلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ضلع کپواڑہ میں 20مئی کو لوک سبھا انتخابات کیلئے پولنگ ہو گی ۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔