مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں1987 جیسی صورتحال دہرانے کی کوششیں کی جارہی ہے ،محبوبہ مفتی

mehmboba muftiسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں 1987 جیسی صورت حال دہرانے کی کوششیںکی جارہی ہیں جب انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی نے حالات خون ریزی کی طرف سے دھکیل دیے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں مختلف ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکام وہی پرانے حربے آزما رہے ہیں جو 1987 میں منصفانہ آوازوں کو دبانے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے حمایت یافتہ امیدواروںکو جیتوانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں ،بی جے پی کے پراکسی امیدواروں کی حمایت نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ انتخابات سے قبل لوگوں پر زبردستی کی جا رہی ہے ۔
محبوبہ مفتی نے خبردار کیا کہ انتخابات میںدھاندلی کے تباہ کن نتائج نکلیں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button