بھارت

اسپین نے بھارت سے اسرائیل کیلئے ہتھیار لے جانیوالے بحری جہاز کو لنگر انداز ہونے سے روک دیا

sea bot

میڈرڈ:اسپین نے بھارت سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد اسرائیل لے جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندر گاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسپین کے حکام نے بھارت سے 27 ٹن دھماکہ خیز مواد اسرائیل لے جانیوالے بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا ہے ۔ہسپانوی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27ٹن دھماکہ خیز مواد چنئی بھارت سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ لے جا رہا تھا۔ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل نے کہاہے کہ اسپین اسرائیل کیلئے ہتھیاروں سے لدے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر بلانے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے بتایا کہ اسپین کایہ اقدام غزہ جنگ میں کیلئے اسرائیل کو ہتھیار برآمد نہ کرنے کے سرکاری فیصلے کے مطابق ہے۔ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو مزید ہتھیاروں کی نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button